عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے میں چین کے مسلسل تعاون کا منتظر ، سابق جاپانی وزیر اعظم یاسو فوکودا
باوآو ایشیائی فورم کی ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین اور جاپان کے سابق وزیر اعظم یاسو فوکودا نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کی معیشت کا عالمی معیشت پر بہت بڑا اثر ہے ، اور وہ توقع کرتے ہیں کہ چین اپنی معیشت کی ترقی سے عالمی معیشت کی مستحکم ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا جاری رکھے گا۔
یاسو فوکودا کا ماننا ہے کہ بو آو ایشیائی فورم بہت سے ممالک کے لوگوں کے لئے اہم پالیسی آپریشنز اور عالمی ترقیاتی امور پر بات چیت اور خیالات کا تبادلہ کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اجلاس میں ، وہ "تکنیکی ترقی” کے موضوع پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ۔ انہوں نے نئی معیار ی پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کرنے کے چین کے طرز عمل سے اتفاق کیا۔ وہ امید کرتے ہیں کہ نئی ٹیکنالوجیز عالمی امن اور استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ یاسوو فوکودا نے کہا کہ یہ دنیا کے لئے ایک ذمہ داری ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کی تشریح بھی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ جاپان اور چین کے درمیان تعاون کے مختلف مواقع موجود ہیں اور اس تعاون سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔