News Views Events

دنیا چین کی ترقی اور مواقع کی منتظر ہے، بوآو ایشیائی فورم کے شرکاء

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)بوآو ایشیائی فورم 2024 کا سالانہ اجلاس جاری ہے۔ متعدد شرکا ء کا کہنا ہے کہ دنیا چین کی ترقی اور مواقع کی منتظر ہے۔ رواں سال کے آغاز سے ہی چین کی معاشی بحالی مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے اور اجلاس میں شریک نمائندوں نے چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
بوآو ایشیائی فورم کے چیئرمین بان کی مون نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے ذریعے دنیا کے ساتھ مواقع کا اشتراک کر رہا ہے۔ چین کی معیشت بہت بڑی ہے، اور توقع ہے کہ چین ایک بڑا کردار ادا کرے گا.
چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دنیا کی کل پیداوار کا 60 فیصد سے زیادہ ہے، اور 5 جی صارفین کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ چین نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کر رہا ہے اور دنیا کو ترقی کی نئی توانائی پیش کر رہا ہے ۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو مزید وسعت دینے کے بڑے اقدامات سے دنیا میں ترقی کے مزید نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.