چین اور امریکا کے عوام کے درمیان مزید رابطے اور تبادلے ہوں گے اور زیادہ اتفاق رائے پیدا ہوگا،چینی صدر
بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں امریکی کاروباری برادری اور اسٹریٹجک اکیڈمک سرکل کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی تاریخ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی تاریخ ہے جس کا ماضی بھی عوام نے لکھااور مستقبل بھی عوام ہی تخلیق کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک میں بسنے والے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان مزید رابطے اور تبادلے ہوں گے اور زیادہ اتفاق رائے پیدا ہوگا۔