News Views Events

سربیا کا سابق یوگوسلاویہ پر نیٹو کی بمباری کی 25 ویں برسی پر یادگاری تقریب کا انعقاد

0

سربیا کا سابق یوگوسلاویہ پر نیٹو کی بمباری کی 25 ویں برسی پر یادگاری تقریب کا انعقاد

سربیا کی حکومت نے سابق یوگوسلاویہ پر نیٹو کی بمباری کی 25 ویں برسی کی یاد میں جنوبی قصبے پروکوپلجے کے مرکزی چوک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک اور ریپبلیکا سرپسکا کے صدر میلوراڈ ڈوڈک نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ 24 مارچ 1999 کو نام نہاد انسانی المیے کو روکنے کے لئے امریکہ کی سربراہی میں نیٹو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو نظرانداز کرتے ہوئے اس وقت کے یوگوسلاویہ پر بمباری شروع کر دی۔ 78 دن تک جاری رہنے والی بمباری میں 2000 سے زائد بے گناہ شہری مارے گئے، 6000 سے زائد زخمی ہوئے، اور تقریباً 10 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.