News Views Events

چین کا عالمی صنعتی اور سپلائی چین کو بہتر بنانے کا اعلان

چین کی جدت طرازی کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، چینی نا ئب وزیر تجا رت

0

 

بیجنگ (نیوز ڈیسک)

چائنا ڈویلپمنٹ فورم 2024 کی سالانہ کانفرنس کے ایک سیمینار میں ، چین کی وزارت تجارت اور وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہان نے کہا کہ چین کھلےپن کے ذریعے عالمی
صنعتی اور سپلائی چین کو بہتر بنانے اور اپ گریڈ یشن کو فروغ دے گا۔پیر کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق

چین کی نائب وزیر تجارت گو ٹھینگ ٹھینگ نے کہا کہ چین کی جدت طرازی کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی ” آر اینڈ ڈی” اہلکاروں کی تعداد اور منظورشدہ ایجادات کے پیٹنٹ کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور اس کی آر اینڈ ڈی اور ہائی ٹیک انڈسٹری کی سرمایہ کاری نے کئی سالوں سے ڈبل ڈیجٹ کی ترقی کو برقرار رکھا ہے اور چین کی ڈیجیٹل معیشت کا پیمانہ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے.نائب وزیر تجارت نے کہا کہ چین جدت طرازی کو مزید فروغ دیتے ہوئے عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے تعاون میں گہری شرکت کرے گا، عالمی اعلی معیار کے پیداواری عوامل کو بہتر طور پر راغب کرے گا، خدمات کی تجارت اور ڈیجیٹل تجارت کو وسعت دے گا، اور تمام ممالک کے کاروباری اداروں کی جدت طرازی اور ترقی کو فروغ دے گا۔

چین کے وزیر برائے صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جن زوانگ لونگ نے کہا کہ چین کی جانب سے نئی صنعت کاری کو فروغ دینے اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کرنے سے دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو چین میں جدت طرازی اور کاروبار شروع کرنے کے اہم مواقع میسر ہوں گے۔ چین اعلی معیار کے کھلے پن کو وسعت دے کر مینوفیکچرنگ کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر پابندیوں کے مکمل خاتمے پر عمل درآمد کرے گا ، دنیا بھر کے کاروباری اداروں کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرے گا اور دنیا کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر صنعتی اور سپلائی چین کی بہتری اور اپ گریڈیشن کو فروغ دے گا .

Leave A Reply

Your email address will not be published.