News Views Events

چین، تاریم آئل فیلڈ میں انتہائی گہرائی میں قدرتی گیس کی پیداواری صلاحیت ایک ارب مکعب میٹر تک پہنچ گئی

0

چین، تاریم آئل فیلڈ میں انتہائی گہرائی میں قدرتی گیس کی پیداواری صلاحیت ایک ارب مکعب میٹر تک پہنچ گئی

 

 

 

بیجنگ ( نیوز ڈیسک)رواں سال کے آغاز سےسنکیانگ میں پیٹرو چائنا کے تاریم آئل فیلڈ میں 14 نئے انتہائی گہرائی پر واقع گیس کے کنووں نے کام کا آغاز کیا ہے اور  قدرتی گیس کی پیداواری صلاحیت ایک ارب مکعب میٹر سے تجاوز کر گئی ہے، جس سے مغرب سے مشرق کی جانب قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے گیس کا ایک نیا ذریعہ فراہم کیا گیا ہے۔

 

چند روز قبل تاریم آئل فیلڈ  میں ایک نئے   کنویں کو  پروڈکشن میں شامل کیا گیا ،جس سے گیس کے حصول کے دائرہ کار   کو مشرق کی جانب 10 کلومیٹر تک بڑھا دیا  گیا ہے ۔  یوں  یہ گیس ایریا   سب سے بڑا نیا قدرتی گیس ریزرو  بلاک بن جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.