News Views Events

ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان چینی مارکیٹ کے حوالےسے پرجوش

0

 

بیجنگ ( نیوز ڈیسک)24 سے 25 مارچ تک چائنہ ڈیولپمنٹ فورم کا 2024 کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔

اس سال کے اجلاس میں بیرونی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تقریباً 100 سی ای اوز نے شرکت کی جن میں 30 سے زائد کا تعلق امریکہ سے تھا۔فرینڈز آف چائنہ ڈیولپمنٹ فورم کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے جس میں اس سال پہلی بار ملٹی نیشنل کمپنیوں کے 11 سی ای اوز شرکت کر رہے ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ساکس کا کہنا ہے کہ چین دنیا کے تمام فریقوں کے ساتھ کھلے اقتصادی تعلقات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے، جدید ترین تکنیکی حل، برقی گاڑیاں، صاف توانائی، 5 جی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی وغیرہ فراہم کرتا ہے، جس سے دنیا کو فائدہ حاصل ہوتا ہے.

ریو ٹنٹو کے سی ای او شی ڈاؤچینگ نے کہا کہ ہم چین کی مسلسل اصلاحات اور صنعتی تبدیلی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اطلاق سے متاثر ہیں۔ درحقیقت ہم چین سے بھی سیکھ رہے ہیں اور اسے باقی دنیا پر لاگو کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم اپنے گاہکوں کے ساتھ رہیں گے، اور ہمارے زیادہ تر گاہک چین میں ہیں.

مرسڈیز بینز گروپ اے جی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کانگ لین سونگ نے اپنے خیالات کا اظہار یوں کیا کہ چین ایک تیزی سے بڑھتی ہوئی اور متحرک مارکیٹ ہے، اور ہم نے گزشتہ چند سالوں میں چین میں اپنی آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کیا ہے.

بوسٹن کنسلٹنگ گروپ چین کی چیئر پرسن لیاو تیانشو کا ماننا ہے کہ چین کی صارفی مارکیٹ اب دنیا کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے، اور یہ اب بھی بہت اچھی رفتار سے ترقی کر رہی ہے، اور 2030 تک چین کی مارکیٹ میں 80 ملین ابھرتے ہوئے متوسط طبقے کے افراد ہوں گے، لہذا ہم اس مارکیٹ کے بارے میں بہت پرامید ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.