"مالیاتی امور پر شی جن پھنگ کے بیانات و تبصروں کے اقتباسات ” کی اشاعت
"مالیاتی امور پر شی جن پھنگ کے بیانات و تبصروں کے اقتباسات ” کی اشاعت
بیجنگ (نیوز ڈیسک)
"مالیاتی امور پر شی جن پھنگ کے بیانات و تبصروں کے اقتباسات” کے عنوان سے کتاب حال ہی میں چین کے سنٹرل لٹریچر پبلشنگ ہاؤس کی جانب سے شائع کی گئی۔ اس کتاب میں نومبر 2012 سے فروری 2024 تک شی جن پھنگ کی تقاریر، وضاحتیں، اورتبصروں سمیت 120 سے زیادہ اہم دستاویزات شامل ہیں۔
مالیاتی ا مور قومی معیشت کا اہم حصہ ہیں ۔ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے،مالیاتی شعبے میں اہم نظریاتی اور عملی امور پر شی جن پھنگ کے سلسلہ وار بیانات، ان کے معاشی افکار کے مالیاتی باب کی تشکیل کرتے ہیں،جو چینی خصوصیات پر مبنی مالیاتی ترقی کے راستے، اعلیٰ معیار کی مالیاتی ترقی کے فروغ اور مالیاتی لحاظ سے طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے بہت اہم ہیں۔