News Views Events

حارث رؤف کا کنٹریکٹ بحال، سلیکشن کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا: محسن نقوی

0

چیئرمین پی سی بی نے 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی جس میں وہاب ریاض، کامران اکمل، محمد یوسف، عبدالرزاق اور اسد شفیق کے شامل ہیں۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا کوئی بھی چیئرمین نہیں ہوگا، ٹیم کپتان اور ہیڈ کوچ بھی سلیکشن کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ چیئرمین کا ٹیم کی سلیکشن میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوچز پر کام جاری ہے نام فائنل ہوں گے تو بتا دیں گے جبکہ کپتان بنانے کا جو بھی فیصلہ ہوگا سلیکشن کمیٹی کرے گی، ٹریننگ کیمپ ختم ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی پر فیصلہ ہوگا اور پی ایس ایل کے پرفارمرز کو کیمپ میں موقع دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حارث روف نے غلطی تسلیم کرلی ہے لہٰذا حارث روف کا سینٹرل کانٹریکٹ بحال کر دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل کے علاوہ دو سے زیادہ لیگز کھیلنے کی پالیسی قائم رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کی ٹیم آج پاکستان ہہنچے گی جوکہ چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.