News Views Events

بین الاقوامی برادری کی ماسکو میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت

0

ماسکو میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد کئی حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور ہلاک ہونے والوں سے تعزیت اور متاثرین کے اہل خانہ سےہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ترکی، اٹلی اور سربیا کے صدور سمیت جرمنی، سلوواکیا، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ، اردن، افغانستان، ایران، پاکستان اور دیگر ممالک نے بھی حملے کی شدید مذمت کی اور متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ امریکی وزارت خارجہ نے بھی اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے چیف ترجمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے ماسکو کے مضافات میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور متاثرین سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
روسی ہنگامی حالات کی وزارت نے ماسکو اوبلاست میں "کروکس سٹی” کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس میں اب تک 133 افراد کے ہلاک اور 152 کے زخمی ہو نے کی تصدیق کی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.