News Views Events

نوجوت سنگھ سدھو بھی شاہد آفریدی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

نوجوت سنگھ سدھو نے آئی پی ایل کے اُبھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر شریاس ایر کی تعریف کی اور انہیں دماغ کیساتھ شاہد آفریدی کی طرح دوران کھیل حالات کے مطابق میچ کی صورتحال میں ڈھالنے والا کہا۔

0

نئی دہلی (نیوزڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کرنے والے شریاس ایر کو “دماغ کے ساتھ شاہد آفریدی” کی طرح قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر و کمنٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو نے آئی پی ایل کے اُبھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر شریاس ایر کی تعریف کی اور انہیں دماغ کیساتھ شاہد آفریدی کی طرح دوران کھیل حالات کے مطابق میچ کی صورتحال میں ڈھالنے والا کہا۔
شریاس ایر رواں سیزن میں کے کے آر کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیکن انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رکھا۔
دوسری جانب 10 سال کے طویل عرصے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے آئی پی ایل کمنٹری پینل میں واپسی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.