News Views Events

روسی صدر نے ملک بھر میں یوم سو گ کا اعلان کردیا

ماسکو کے کنسرٹ ہال میں گزشتہ شب ہونے والے دہشتگرد حملے میں کم از کم 143 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 200 زخمی ہیں

0

ماسکو(نیوزڈیسک)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ماسکو دہشتگرد حملے میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری اور ملک میں سوگ کا اعلان کر دیا ہے ۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ماسکو دہشتگرد حملے کے بعد پہلا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ عام شہریوں کے خلاف دہشت گردی کا ایک خونی حملہ تھا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔ اب تک 11 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں اس حملے میں براہ راست ملوث 4 افراد بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث ہر شخص کا احتساب کیا جائے گا اور اسے سزا دی جائے گی۔
پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ ماسکو سمیت روس کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف ملکی کوششوں کو تیز کیا جائےگا اور انسداد دہشت گردی کے لیے اضافی اقدامات کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ماسکو کے کنسرٹ ہال میں گزشتہ شب ہونے والے دہشتگرد حملے میں کم از کم 143 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 200 زخمی ہیں ۔ روسی حکام کا کہناہے کے حملے میں ملوث تمام دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.