News Views Events

ماسکو:کنسرٹ کے دوران فائرنگ اور دھماکے، 93 افراد ہلاک، 187 زخمی

0

ماسکو(نیوزڈیسک)روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں 93 افراد ہلاک جبکہ 140 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق 22 مارچ کو روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گرد ی کے حملے میں 23 مارچ کو روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق 93 افراد ہلاک ہوئے ہیں او ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ روسی فیڈریشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے اس حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
روسی صدارتی محل کریملن نے 23 مارچ کو اعلان کیا ہے کہ روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے سربراہ نے ماسکو اوبلاست میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بارے میں صدر پیوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تاحال 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 4 مشتبہ افراد ایسے بھی ہیں جو براہ راست اس حملے میں ملوث سمجھے جا رہے ہیں ۔ 22 مارچ کو یوکرینی صدر کے مشیر اور یوکرین کی وزارت دفاع کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے ایک افسر نے کہا کہ یوکرین کا روس کے شہر ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال میں فائرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.