News Views Events

چین کی روس میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)23 مارچ کو چین کی وزارت خارجہ نے روس کے شہر ماسکو اوبلاست میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر کہا کہ روس کے شہر ماسکو اوبلاست میں ہونے والے شدید دہشت گرد حملے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے جس سے چین کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ چین واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت اور دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور قومی سلامتی و استحکام کے تحفظ کے لیے روسی حکومت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.