آگ سے کھیلنے والے خود اس سے جلتے ہیں ، چائنا گوسٹ گارڈ
بیجنگ(نیوزڈیسک) چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یوئی نے کہا کہ 23 مارچ کو فلپائن نے ایک بار پھر اپنے کوسٹ گارڈ کے دو جہازوں اور ایک سپلائی جہاز کو چین کے رن آئی ریف سے ملحقہ پانیوں میں داخل ہونے کے لیے بھیجا، تاکہ ریف پر غیر قانونی طور پر گراؤنڈڈ اپنے جنگی جہاز کی مضبوطی کے لئے غیرمعمولی سپلائی فراہم کی جائے اور تعمیراتی سامان کی نقل و حمل کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ فلپائن کا یہ عمل چین کےجائز حقوق اور بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
اس موقع پر ، چین کی بار ہا تنبیہ اور روٹ کنٹرول کے باوجود ، فلپائنی جہاز زبردستی چینی حدود میں داخل ہوا جس پر چائنا کوسٹ گارڈ نے قوانین اور ضوابط کے مطابق اسے روکنے اور پھر اسے واپس بھیجنے کا جو عمل انجام دیا ، وہ معقول، قانونی، پیشہ ورانہ اور معیاری تھا . ترجمان نے کہا کہ ہم فلپائن کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ جو آگ سے کھیلتے ہیں، وہ خود اس سے جلتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ چین کی علاقائی خودمختاری ، سمندری حقوق اور مفادات کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار رہے۔