News Views Events

چین ،”تحفظ قومی سلامتی آرڈیننس” نافذ العمل ہوگیا

0

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی جیا چھاؤ نے ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کے آرٹیکل 48 ، پیراگراف 3 کے مطابق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کی طرف سے منظور کردہ "تحفظ قومی سلامتی آرڈیننس” پر دستخط کیے۔ یہ آرڈیننس 23 مارچ سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
لی جیا چھاؤ نے نشاندہی کی کہ "قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق آرڈیننس” کے نافذ العمل ہونے اور قومی سلامتی کے موثر تحفظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے نے آخر کار ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کے آرٹیکل 23 کے مطابق قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے مقامی قانون سازی کرنے کی اپنی آئینی ذمہ داری اور اپنے تاریخی مشن کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ایک ملک، دو نظام” کے اصول کے نفاذ کے لئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کے آرٹیکل 23 کے نفاذ کی تکمیل ضروری ہے. انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی اتظامی علاقے کی حکومت تحفظ قومی سلامتی آرڈیننس کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو مناسب طریقے سے انجام دےگی اور کام کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.