ایک چین کی پالیسی کی جان بوجھ کر خلاف ورزی نہ کریں، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(نیوزڈیسک)حال ہی میں سوازی لینڈ کے وزیر اعظم رسل دلامینی نے تائیوان کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے 22 مارچ کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سوازی لینڈ کے وزیر اعظم رسل دلامینی نے حال ہی میں تائیوان کا دورہ کیا ،جو ایک چین کی پالیسی اور چین کی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے ، اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے، اور عوامی جمہوریہ چین واحد قانونی حکومت ہے جو چین کی نمائندگی کرتی ہے۔یہ عالمی برادری کا عمومی اتفاق رائے ہے اور اسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ہم سوازی لینڈ کے ان افراد پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی برادری کے عمومی اتفاق رائے پر عمل کریں، ایک چین کی پالیسی اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول کو جان بوجھ کر خراب نہ کریں اور جلد از جلد اپنی پالیسی کو درست سمت میں لائیں۔