چینی وزارت خارجہ کی جانب سے ناورو کے صدر کے دورہ چین کا تعارف
بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے بائیس تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں ناورو کے صدر کے دورہ چین کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ رواں سال جنوری میں چین اور ناورو کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ناورو کے صدر کا چین کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ چین اس دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو وسعت دینے، عوامی دوستی کو گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کے لئے ناورو کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔