حکومت پاکستان کا ایس ایس پی آزاد کشمیر راجہ عرفان کو ’تمغہ امتیاز‘ دینے کا فیصلہ
میرپور سے اغوا ہوئے برٹش کشمیری صابر مغل سے برطانیہ میں 2 لاکھ 23 ہزار پاونڈ تاوان وصول کیا گیا تھا۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کو "تمغہ امتیاز” دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے برٹش فیملیز لوٹنے والے خطرناک گروہ کو پکڑا تھا۔
میرپور سے اغوا ہوئے برٹش کشمیری صابر مغل سے برطانیہ میں 2 لاکھ 23 ہزار پاونڈ تاوان وصول کیا گیا تھا۔
عرفان سلیم نےنا صرف ملزمان گرفتار کیے تھے بلکہ برطانیہ جا کر برطانوی پولیس کی مدد سے تاوان کی رقم بھی برآمد کی تھی۔