News Views Events

چوہدری شافع کی برطانوی سرمایہ کاروں کو پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کی دعوت

چوہدری شافع کی برطانوی سرمایہ کاروں کو پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کی دعوت

0

لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے برطانوی ہائی کمیشن لاہور کی سربراہ کلارا سٹرنج دھوج نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے تاہم باہمی تجارت مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر برطانیہ کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھایا جائے گا،برطانیہ کوبرآمدات بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،پنجاب میں زراعت، توانائی، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے،برطانیہ کے سرمایہ پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کریں، ہرممکن سہولت دیں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی ٹیکنیکل ایجوکیشن سے آراستہ کرنا میرا عزم ہے،آن لائن ٹیچرز ٹریننگ پروگرام میں برطانیہ تعاون فراہم کرسکتا ہے، صوبائی وزیر نے رمضان پیکج اوردیگر عوامی فلاح کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سربراہ برطانوی ہائی کمیشن لاہورکلارا سٹرنجدھوج نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ باہمی تعاون اور دو-طرفہ تجارت بڑھائیں گے، آلٹرنیٹو انرجی پر برطانیہ تعاون کے لئے تیار ہے، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.