News Views Events

آسٹریلیا کا چین سے درآمد کردہ ونڈ پاور ٹاورز کے خلاف اینٹی ڈمپنگ اقدامات ختم کرنے کا فیصلہ

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)حال ہی میں آسٹریلوی اینٹی ڈمپنگ کمیٹی نے اعلان کیا کہ اس نے چین سے درآمد کیے جانے والے ونڈ پاور ٹاورز پر اینٹی ڈمپنگ اقدامات پر عمل درآمد جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
چینی میڈیا کے مطابق وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں ترجمان حہ یا تونگ نے کہا کہ امید ہے کہ آسٹریلیا اور چین مذاکرات اور تعاون کے ذریعے تجارت کے شعبے میں اختلافات کو حل کرتے رہیں گے اور چین کے خلاف دیگر تجارتی اقدامات کو جلد از جلد ختم کیا جائے گا۔
وزارت تجارت کے ترجمان حہ نے کہا کہ آسٹریلوی اینٹی ڈمپنگ کمیٹی نے 16 اپریل 2024سے ونڈ پاور ٹاورز کے خلاف اینٹی ڈمپنگ اقدامات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ چین اس کا خیر مقدم کرتا ہے اور چین کا ماننا ہے کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.