News Views Events

چودھری پرویزالٰہی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

1

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویزالٰہی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ جیل میں پرویزالٰہی کے ایکسرے لیے گئے جن میں پسلیوں میں فریکچر سامنے آیا۔
رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویزالٰہی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔ ان کے سر پر بائیں طرف نیل اور چوٹ کا نشان موجود ہے۔ ان کی بائیں آنکھ کے قریب اور بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی جبکہ چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا ہے۔ پرویزالٰہی کا بائیاں گھٹنا بھی زخمی ہوا ہے۔
پرویزالٰہی کا چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹرز نے کیا جن میں جنرل سرجن، ماہر کارڈیولوجسٹ اور آرتھوپیڈک شامل تھے۔ ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں پرویز الہٰی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔

1 Comment
  1. […] پر بھی چوٹ لگی جبکہ چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا ہے۔ پرویزالٰہی کا بائیاں گھٹنا بھی زخمی ہوا ہے۔ پرویزالٰہی کا چیک ایپ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.