News Views Events

امریکا نے چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تو یہ ایک مثالی معاشی غنڈہ گردی ہوگی،چین

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا تونگ نے ایک پریس کانفرنس میں سیمی کنڈکٹر صنعت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک عرصے سے امریکا نے قومی سلامتی کے تصور کو عام کر کے عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں چین کو مصنوعی طور پر روکنے کے لئے ایکسپورٹ کنٹرول اور دیگر اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے۔ امریکہ مقامی چپ انڈسٹری کو بھاری سبسڈی اور ٹیکس مراعات فراہم کرتا ہے ، اور قوانین کی کچھ شقیں کمپنیوں کو "امریکہ کو بچانے کے لئے چین کو چھوڑنے” پر مجبور کرتی ہیں جو واضح طور پر امتیازی ہے ، مارکیٹ قوانین اور بین الاقوامی معاشی اور تجارتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ، اور اس سے عالمی سیمی کنڈکٹر کی صنعتی چین متاثر ہو رہی ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سے "ہواوے سپلائرز” کی بنیاد پر متعدد چینی چپ کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں ترجمان حہ یا تونگ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ہواوے کو دبانے کے سلسلے میں مزید چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے قومی طاقت کا استعمال کرتا ہے تو یہ ایک مثالی معاشی غنڈہ گردی کا عمل ہوگا، اور یہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔اس سے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے تسلسل کو نقصان پہنچے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.