ہانگ کانگ کی قومی سلامتی کے ضوابط پر کوئی بھی حملہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا،چین
امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے ،ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کیے گئے "تحفظ قومی سلامتی آرڈیننس” پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے بے بنیاد الزامات کے جواب میں امریکہ کی جانب سے چین کو بدنام کرنے پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی۔
ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کی جانب سے تحفظ قومی سلامتی آرڈیننس کی متفقہ منظوری ،ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کے آرٹیکل 23 میں طے شدہ آئینی ذمہ داریوں کے مؤثر نفاذ کی نشاندہی کرتی ہے، ہانگ کانگ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کے لیے ایک "حفاظتی دیوار” تعمیر کرتی ہےاور نئے دور میں "ایک ملک، دو نظام” کے مقصد کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ” تحفظ قومی سلامتی آرڈیننس” قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے مجرموں کو سزا دیتا ہے، نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کا تحفظ کرتا ہے اور اس کے ذریعے غیر ملکی اداروں، کاروباری اداروں اور اہلکاروں کی معمول کی سرگرمیوں کو بھی قانون کے ذریعے مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔یہ قوانین نہ صرف سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہیں بلکہ یہ ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بھی مفید ہیں جو قومی سلامتی ، آزادی اور معاشی ترقی کے تحفظ کو مؤثر طریقے سے متوازن کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ یہ آرڈیننس دنیا بھر کے مختلف ممالک میں قومی سلامتی کے تحفظ کی قانون سازی کے رجحان اور بین الاقوامی طریقوں اور قواعد کے مطابق ہے.اس قانون پر کوئی بھی حملہ اور اسے بدنام کرنے کی کوئی بھی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔