چین آسٹریلیا تعلقات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے،چینی وزیر خارجہ
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
وانگ ای نے آسٹریلیا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعریف کی جنہوں نے طویل عرصے تک چین کے ساتھ دوستی کے تصور کو برقرار رکھا اور چین اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین آسٹریلیا تعلقات کثیر الجہتی ہیں اور دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات ، اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں اور دونوں ممالک کو حریفوں کے بجائے شراکت دار ہونا چاہیے۔انہوں نے سب کو چین کا زیادہ سے زیادہ دورہ کرنے کے لئے خوش آمدید کہا، اور چین-آسٹریلیا تبادلوں کے مزید حقیقی تجربات متعارف کروانے پر زور دیا،اور یہ کہ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دی جائے اور چین آسٹریلیا تعلقات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے ۔
آسٹریلوی شرکاء نے کہا کہ آسٹریلیا کے تمام شعبے آسٹریلیا چین تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں، معیشت اور تجارت، مالیات، تعلیم، صحت، سائنسی تحقیق اور قانون کے شعبوں میں مکالمے اور تعاون کو گہرا کرنے میں آسٹریلیا اور چین کی حمایت کرتے ہیں، آسٹریلیا چین تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کو تیار ہیں تاکہ آسٹریلیا-چین تعلقات کے استحکام سے دنیا میں مزید یقینی صورت حال پیدا کی جائے۔