اقوام متحدہ میں چینی زبان کے دن اور سی ایم جی کے چوتھے اوورسیز ویڈیو فیسٹیول کا آغاز
اقوام متحدہ میں 2024کے چینی زبان کے دن اور چائنا میڈیا گروپ کے چوتھے اوورسیز ویڈیو فیسٹیول کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔
چائنا میڈیا گروپ ،جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مشن مشترکہ طورپر اس ایونٹ کی میزبانی کر رہے ہیں۔
” بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار” کے موضوع پر اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے "نوجوانوں” کے ویڈیو زکے کام کی درخواست کی گئی اور نوجوان فنکاروں کے قومی کنسرٹ اورتخلیقی چینی خطاطی کی نمائش جیسی سرگرمیوں کے ذریعے چینی نوجوانوں کی جواں قوت کو ہمہ جہت انداز میں دکھایا تاکہ چینی اور غیر ملکی نوجوانوں کے درمیان تبادلے کو فروغ دیا جائے اور پائیدار ترقی کے لیے مل کر کام کیا جائے۔