News Views Events

چین کی مصر کے راستے غزہ کے لیے خوارک کی امداد جلد پہنچ جائے گی

0

مصر میں چینی سفارت خانے کی جانب سے مطلع کیا گیاہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ، چینی حکومت اپنی استعداد کے مطابق فلسطین کو مدد فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور مصر کے راستے غزہ کی پٹی کو نقد امداد اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہنگامی امدادی سامان کی دو کھیپیں فراہم کی ہیں جن میں خوراک ، ادویات اور طبی سامان شامل ہے۔
رمضان کے اس مقدس مہینے میں، چین غزہ کی پٹی کو خوراک کی فراہمی میں اضافہ کر رہا ہے۔ 28 مارچ کو فلسطین کے لیے چین کی جانب سے بھیجی گئی امداد مصر کے شہر پورٹ سعید پہنچے گی اور رفح کی بندرگاہ کے ذریعے غزہ بھیجی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.