News Views Events

چین کا سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی مشترکہ تعمیر کا اعلان

چین پاکستان کے ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے بہتر فائدے کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہے،چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور پاکستان کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری "بیلٹ اینڈ روڈ "انیشی ایٹو کا ایک اہم پائلٹ منصوبہ ہے اور بندرگاہوں، نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی صنعت کے شعبوں میں تعاون نے متعدد ابتدائی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
گزشتہ سال فریقین نے سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منائی اور دونوں ممالک کے رہنما اعلیٰ معیار کی سی پیک تعمیر پر ایک نئے اور اہم اتفاق رائے پر پہنچے۔
ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ترقی کی راہداری، معاشی راہداری ، جدت طرازی کی راہداری، گرین کوریڈور اور کھلی راہداری بنانے، تعاون کے شعبوں کو بہتر کرنے، ترقی کے نئے شعبہ جات اور تعاون کے نئے محرکات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اپ گریڈڈ ورژن کی مشترکہ تعمیر کرے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.