امریکہ کوچین اور فلپائن کے درمیان سمندری معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس کی۔ فلپائن کی سلامتی کے لئے امریکہ کی جانب سے کیے گئے وعدے کے تناظر میں ترجمان لین نے کہا کہ امریکہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے میں فریق نہیں ہے اور اسے چین اور فلپائن کے درمیان سمندری معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔
امریکہ اور فلپائن کے فوجی تعاون کو بحیرہ جنوبی چین میں چین کی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، اور نہ یہ کہ فلپائن کے غیر قانونی دعووں کی توثیق کی جائے ۔