بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے یومِ پاکستان کی تقریب کا انعقاد
چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ سمیت سینئر چینی حکام کی شر کت
بیجنگ ()
بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کے 84 ویں قومی دن کے موقع پر ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد سینئر چینی حکام، ، سفارتکاروں، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، چین کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے نمائندوں، دانشوروں اور میڈیا کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے استقبالیہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔منگل کے روز
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے دونوں ممالک کی مضبوط شراکت داری کا ذکر کیا جسے دونوں ملکوں کی کئی نسلوں نے پروان چڑھایا ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے ملک کی خوشحالی، خودمختاری کو برقرار رکھنے اور قومی وقار کے دفاع کے لیے پاکستان کی حکومتوں اور اس کے عوام کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مشترکہ خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے، ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع اور بین الاقوامی عدل و انصاف کو فروغ دینے کے لیے چین اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان میں نئی حکومت کے لیے چین کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور نئے دور میں چین- پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کا عمل تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے حوالے سے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔