چین روس سربراہان مملکت دونوں ممالک کی اچھی ہمسائیگی کو برقرار رکھنے کی قیادت کر رہے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (نیوز ڈیسک)
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے پیر کے روز پریس کانفرنس کے دوران چین روس تعلقات کی نئی پیش رفت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین روس تعلقات ترقی کرتے رہیں گے۔
اس سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور دونوں سربراہان مملکت قریبی تبادلے جاری رکھیں گے اور دونوں ممالک کو مستقل اچھی ہمسائیگی اور دوستی کو برقرار رکھنے، جامع اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو گہرا کرنے اور نئے عہد میں چین روس تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کی قیادت کریں گے۔