News Views Events

چینی صدر کا پیوٹن کو روس کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام

روسی عوام نے متحد ہو کر چیلنجز پر قابو پایا ہے، شی جن پھنگ

0

 

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ نےولادیمیر پیوٹن کو روس کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔

پیر کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں روسی عوام نے متحد ہو کر چیلنجز پر قابو پایا ہے اور قومی ترقی اور احیاء کی راہ پر مسلسل پیش رفت کی ہے۔ آپ کا دوبارہ انتخاب آپ کےلئے روسی عوام کی حمایت کا ایک مکمل مظہر ہے۔صدر شی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں روس یقینی طور پر قومی ترقی اور تعمیر میں بڑی کامیابیاں حاصل کرے گا۔ چین باہمی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور روس کے ساتھ قریبی رابطے کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے تاکہ نئے عہد میں چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی پائیدار ، صحت مند ، مستحکم اور گہری ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.