News Views Events

روسی صدارتی انتخابات میں ولادیمیر پیوٹن کو واضح برتری حاصل

0

 

روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی ابتدائی گنتی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں، جن کے مطابق اب تک 95 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور موجودہ صدرولادیمیر پیوٹن 87.32 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ روسی صدارتی انتخابات کے قواعد کے مطابق نصف سے زائد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار ، صدر منتخب ہوتا ہے۔ اس لئے پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں فتح حاصل ہو گئی ہے۔

18 مارچ کی صبح کی ولادیمیر پیوٹن نے انتخابی مہم کے ہیڈ کوارٹر میں تقریر کی اور ان کی حمایت کرنے پر تمام رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس ایک بڑا خاندان ہے، ان انتخابات کے نتائج ووٹرز کے اعتماد اور توقعات کی عکاسی کرتے ہیں اور تمام ملکی اہداف مکمل ہوں گے، روس مزید آگے بڑھے گا اور زیادہ مضبوط و با اثرہو گا.

روسی فیڈریشن میں آٹھویں صدارتی انتخابات کے لیے باضابطہ ووٹنگ 15 سے 17 مارچ تک جاری رہی ۔ روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق، 17 مارچ کی شام چھ بجے تک، روس میں 74.4 فیصد رائے دہندگان نے ووٹنگ میں حصہ لیا. روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کی تصدیق 28 مارچ سے پہلے کی جائے گی جس کے بعد تین دن کے اندر ان کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.