News Views Events

اسرائیلی فوج منصوبے کے مطابق رفح میں زمینی کارروائی کرے گی ، نیتن یاہو

0

 

 

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نےکہا ہے کہ کوئی بھی بین الاقوامی دباؤ ،اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے تمام اہداف حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز منصوبے کے مطابق غزہ کے جنوبی شہر رفح میں زمینی کارروائی کریں گی۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کو ختم کرے گی،تمام زیر حراست افراد کو رہا کر ے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اسرائیلی فوج منصوبے کے مطابق رفح پر زمینی کارروائی کرے گی۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے الزام لگایا کہ کچھ ممالک اور افراد اسرائیل پر "جھوٹے الزامات”عائد کر رہے ہیں تاکہ اسرائیل کے بیان کردہ اہداف حاصل کرنے سے پہلے جنگ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب فوجی کارروائیاں روکی جاتی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اسرائیل جنگ ہار چکا ہے اور وہ "ایسا نہیں ہونے دیں گے۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.