چینی ماہرین کی جنیوا میں چین کی اقلیتی قومیتوں کے تعلیمی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تحقیقی نتائج کی تشہیر
جنیوز ( نیوز ڈیسک)حال ہی میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55 ویں اجلاس کے دوران چینی ہیومن رائٹس ریسرچ ایسوسی ایشن کی میزبانی میں جنیوا میں "چین میں تبت اور سنکیانگ کی کیس سٹڈی: جدیدکاری اور ترقی میں اقلیتی قومیتوں کی تعلیم کا حق” کے موضوع پر ایک سائیڈ ایونٹ منعقد ہوا ۔ تبت اور سنکیانگ میں اس حوالےسے عمل درآمد کی بنیاد پر متعدد چینی ماہرین اور اسکالرز نے جدیدیت کی ترقی کے دوران اقلیتی قومیتوں کے تعلیمی حق کے تحفظ کے لیے چین کی کوششوں کے تحقیقی نتائج پیش کیے۔
اس موقع پر "چین کی اقلیتی قومیتوں کی جدید زندگی” کے عنوان سے ایک تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی ، جس میں سیاسی ، معاشی ، سماجی ، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں جدیدیت کو فروغ دینے میں چین کی اقلیتی قومیتوں کی بھرپور کوششوں کا واضح اظہار کیا گیا ۔