News Views Events

چیڈوک والٹن کو نیو یارک سپر اسٹاراسٹرائیکرز کے فائنل میں پہنچنے کی امید

والٹن کو صرف 29 گیندوں پر 81 رنز کے غیر معمولی اسکور پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

0

پالے کیلے (نیوزڈیسک) راجستھان کنگز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز اپنی اجتماعی طاقت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی ٹائٹل کے حصول کے قریب پہنچ گئے۔

چیڈوک والٹن کی شاندار کارکردگی سے نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے 7 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔

والٹن کو صرف 29 گیندوں پر 81 رنز کے غیر معمولی اسکور پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے والٹن نے ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے لئے یہ ایک ٹیم کی کوشش تھی پہلے 153 رنز تک پہنچنا اور پھر میچ ختم کرنا ایک حقیقی ٹیم کوشش تھی۔

کرکٹ کی غیرمتوقع نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے والٹن نے کہا کہ کرکٹ میچ میں کسی کا کارکردگی نہ دکھانا کھیل کا حصہ ہے ہر بار جب ہم میدان میں قدم رکھتے ہیں تو فتح ہمارا مقدر نہیں بنتی ہے لیکن یہ دیکھنا قابل ستائش تھا کہ ہم نے اپنا سر نہیں جھکایا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پرستاروں کے نام ایک پیغام میں چیڈوک نے کہا کہ نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کی حمایت جاری رکھیں۔ ہم فائنل میں پہنچیں گے اور بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ آپ کی محبتوں کا شکریہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.