چینی وزیر خارجہ کی جانب سےاسحاق ڈار کو پاکستان کا وزیر خارجہ بننے پر مبارک باد
چین ہمیشہ پڑوسی سفارت کاری میں پاکستان کو ترحیح دیتا ہے
بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کا وزیر خارجہ بننے پر اسحاق ڈار کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور پاکستان دوستانہ ہمسایہ ممالک ہیں ۔چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 73سالوں میں چین اور پاکستان ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ، چین پاک دوستی لازوال اور اپنی مثال آپ ہے ۔
حالیہ سالوں میں چین اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی کا تبادلوں میں قربت آئی ہے ، ٹھوس تعاون میں بھی اضافہ بھی ہو رہا ہے ، سی پیک کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے ، چین اور پاکستان کے چار موسموں کے اسٹریٹجیک شرکت دار تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
چین ہمیشہ پڑوسی سفارت کاری میں پاکستان کو ترحیح دیتا ہے ۔ چین پاکستان کے ساتھ دونوں ممالک کے سربراہوں کے اتفاق رائے کو عمل میں لانے اور نئےعہد میں چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے پر تیار ہے۔