امریکی طرز کی جمہوریت بیمار جمہوریت بن گئی ہے،سروے رپورٹ
نیو ایرا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل کمیونیکیشن کے ذریعے سی جی ٹی این اور رین من یونیورسٹی آف چائنا کی جانب سے کرائے گئے ایک عالمی سروے کے نتائج کے مطابق 71.1 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکی سیاسی نظام سنگین طور پر ناقص ہے، 70.4 فیصد کا خیال ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک کے لیے ‘جمہوریت کا ماڈل نہیں ہے اور ‘امریکی طرز کی جمہوریت ایک ‘بیمار جمہوریت بن چکی ہے۔
سروے میں شریک 74.5 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ منتخب اختیارات بڑے پیمانے پر عام شہریوں کے مفادات کے مقابلے میں دولت مند اقلیت کو زیادہ خدمات فراہم کرنے کا امکان رکھتے ہیں۔ جبکہ 77.5 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکی معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے، 85.6 فیصد کا خیال ہے کہ امریکہ میں موجودہ سیاسی نظام کے تحت گن وائلنس کے مسئلے کو ختم کرنا مشکل ہے، 74.3 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ میں منشیات کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور 77.1 فیصد کا خیال ہے کہ امریکہ میں منظم نسلی امتیاز موجود ہے۔
اس کے علاوہ سروے میں شریک 88.6 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ کچھ امریکی سیاست دان اور میڈیا ادارے غلط معلومات پھیلانے کے لیے جمہوری نظام میں موجود خامیوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور 92 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ امریکی میڈیا رپورٹس معروضی اور منصفانہ نہیں ہیں۔