News Views Events

شمالی وزیرستان:دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید

0

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گرد حملے میں افسران سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میر علی میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔ حملے میں لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7 جوان وطن پر قربان ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہدا میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر اور سپاہی راجہ، سپاہی سجاد شامل ہیں۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرانے کے بعد متعدد خودکش حملے کیے گئے، خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادرسپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزید پختہ کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.