News Views Events

دبئی جائنٹس کی لیجنڈری کرکٹ ٹرافی میں سب سے بڑی فتح

دبئی جائنٹس نے 90 گیندوں پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے جو لیجنڈری کرکٹ ٹرافی 2024 میں اب تک کسی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

0

پالے کیلے(نیوزڈیسک)دبئی جائنٹس نے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی (ایل سی ٹی) میں اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے کینڈی سیمپ آرمی کو 56 رنز سے شکست دیدی جبکہ پنجاب رائلز نے پہلے میچ میں کولمبو لائنز کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔
کینڈی سمپ آرمی نے ٹاس جیت کر دبئی جائنٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنر رچرڈ لیوی کو 6 رنز پر آؤٹ کرنے کے باوجود دبئی جائنٹس کو شان مارش کی شکل میں سپورٹ ملی جنہوں نے مثال کے طور پر بیٹنگ اٹیک کی قیادت کی۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے 27 گیندوں پر 196.33 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 8 چوکے اور 2 چھکوں سمیت 53 رنز بنا کر مخالف ٹیم کے بولنگ اٹیک کو تہس نہس کردیا سوربھ تیواری نے بھی 20 گیندوں پر 47 رنز بنا کر اپنے آپ کو بہترین انداز میں ظاہر کیا۔
دبئی جائنٹس نے 90 گیندوں پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے جو لیجنڈری کرکٹ ٹرافی 2024 میں اب تک کسی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ جواب میں سیمپ آرمی اچھی کارکردی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
کینڈی سمپ آرمی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ یوں یہ میچ دبئی جائنٹس نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔
دبئی جائنٹس 8 پوائنٹس کے ساتھ ایل سی ٹی 2024 پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ دن کے پہلے میچ میں کولمبو لائنز کو ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا کرس گیل، جیسی رائیڈر اور راس ٹیلر جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود وہ مخالف ٹیم کا مقابلہ نہیں کرسکے ہیں۔
کولمبو لائنز کو سیزن میں مسلسل چوتھی شکست ہوئی ہے جبکہ پنجاب رائلز نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ 8 وکٹوں سے جیت کر رواں سیزن کی تیسری فتح حاصل کی اور 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔کولمبو لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90 گیندوں پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ بین ڈنک نے 21 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ روبی فریلنک نے 21 گیندوں پر 30 رنز کے ساتھ آرڈر میں بہت مدد فراہم کی۔جواب میں پنجاب رائلز نے 74 گیندوں پر بآسانی ہدف حاصل کرلیا دلشان مناویرا نے 26 گیندوں پر 7 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز جبکہ کپتان تلکارتنے دلشان نے 29 گیندوں پر 43 رنز بنائے جن میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.