News Views Events

سنکیانگ کے کسانوں اور چرواہوں کی ترقی کی خواہشات کی عکاسی کرنے والی 11 تجاویز

0

سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی لونٹائی کاؤنٹی کے سائی میلی گاؤں میں پارٹی کے سیکرٹری اور قومی عوامی کانگریس کے نمائندے ایکریمو محمد منگ نے اپنے علاقے کی ترقی کے لیے گیارہ تجاویز پیش کیں۔ قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی یہ گیارہ تجاویز لوگوں کی روزی روٹی کے تحفظ کے پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہیں، جیسے کہ کسانوں اور چرواہوں کے لیے مکانات کی تزئین و آرائش کے منصوبے، نیز مقامی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جیسے کہ ریلوے اور ہائی ویز میں بہتری وغیرہ شامل ہیں۔
صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں وہ ہر بات کی آسان الفاظ میں بار بار وضاحت کرتے رہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی یہ عادت گاؤں والوں کے ساتھ بات چیت کی وجہ سے بنی ہے۔ کیوں کہ وہ ہمیشہ اس بات پر سوچ بیچار کرتے رہتے تھے کہ حکومتی پالیسیوں کو کس طرح عام اور سادہ الفاظ میں گاؤں والوں کو سمجھایا جائے۔
ایکریمو محمدکا کہنا تھا کہ نچلی سطح کے دیہی علاقوں سے نیشنل پیپلز کانگریس کے نمائندے کے طور پر، ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ساتھی دیہاتیوں کی آواز کو ملک تک پہنچا سکے۔ ساتھ ہی، انہیں ملک کی اچھی پالیسیوں کو تمام قومیتوں کے لوگوں اور کسانوں تک پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا کام ایک پل کا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.