News Views Events

چینی سفیر کی انسانی حقوق کونسل میں انسانی حقوق کے معاملات پر چین کے موقف کی وضاحت

0

جنیوا(نیوزڈیسک)جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے سفیر چھن شو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے میدان میں چین کی کامیابیوں کا تعارف کرایا۔ اس کا مقصد انسانی حقوق کے امور پر چین کے موقف کو واضح کرنا تھا۔
چینی میڈیا کے مطابق چھن شو نے کہا کہ چین نے ہمیشہ انسانی حقوق کے عالمی نظم و نسق میں سرگرمی سے حصہ لیا ہے اور انسانی حقوق پر بین الاقوامی مکالمے اور تعاون کو فروغ دیا ہے۔ انسانی حقوق کونسل کے گزشتہ اجلاس میں چین اور دیگر 80 ممالک کی طرف سے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے حوالے سے پیش کردہ قراردادوں کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پائیدار ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے ان قراردادوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا ئے گا۔
چھن شو نے نشاندہی کی کہ امن، ترقی اور انسانی حقوق باہمی طور پر مضبوط اور ناگزیر ستون ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم کو اپنا کام غیر جانبداری اور معروضی طور پر کرنا چاہیے، غیر انتخابی اور غیر سیاسی بنانے کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے، اور تمام فریقوں کے درمیان تعمیری تبادلے اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.