چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین کی دوسری ایکسپو میں 160 سے زائد کمپنیوں کی شرکت کی تصدیق
بیجنگ(نیوزڈیسک)چائنا کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت نے چینی اور غیر ملکی کمپنیوں کے لیے چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین کی دوسری ایکسپو میں شرکت کے لیے ایک دستخطی تقریب کا انعقاد کیا، تقریب میں ابتدائی طور پر 160 سے زائد چینی اور غیر ملکی کمپنیوں نے نمائش میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
دستخط کی تقریب میں چین میں غیر ملکی سفارت خانوں، بین الاقوامی تنظیموں، چین میں غیر ملکی کاروباری انجمنوں اور چینی اور غیر ملکی اداروں کے 300 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ دستخط کی تقریب میں، 46 معروف ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے نمائش میں شرکت کے لیے دستخط کیے۔
سی سی پی آئی ٹی کے چیئرمین رین ہونگ بن نے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین کی پہلی ایکسپو میں میں تقریباً 50 نمائش کنندگان نے پہلے ایڈیشن کے اختتام سے قبل ہی دوسری ایکسپو میں شرکت کے لیے پر دستخط کردئیے تھے۔ کئی کمپنیوں نے ایک ساتھ تین سالہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ فی الحال 160 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین کی دوسری ایکسپو میں پہلی ایکسپو سے پانچ بڑی چینز اور سپلائی چین سروس نمائشی علاقوں کے علاوہ، ایک ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ چین نمائشی علاقہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
مذکورہ تقریب میں مختلف ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں نے پہلی ایکسپو میں شرکت سے حاصل ہونے والے فوائد اور تجربات سے آگاہ کیا اور دوسرے ایڈیشن میں شرکت کے لیے اپنی اعلیٰ توقعات کا اظہار کیا۔ ان کا مقصد سپلائی چین کو بین الاقوامی تعاون کے لیے "جیت جیت کا چین ” بنانا ہے۔