News Views Events

پاکستانی بھینس ’’مستانی‘‘ نے دودھ دینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

نیلی راوی نسل کی مستانی نامی ایک بھینس نے مقابلے میں شامل تمام بھینسوں سے کہیں زیادہ (37 کلو سے زائد) دودھ دے کر نہ صرف آل پنجاب دودھ مقابلہ جیت لیا

1

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ایک مقابلے میں مستانی نامی بھینس نے تمام بھینسوں سے زیادہ دودھ دے کر نہ صرف مقابلہ جیتا بلکہ نیا ریکارڈ بھی بنا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤ الدین میں بھینسوں میں سب سے زیادہ دودھ دینے کا مقابلہ ہوا جس میں نیلی راوی نسل کی مستانی نامی ایک بھینس نے مقابلے میں شامل تمام بھینسوں سے کہیں زیادہ (37 کلو سے زائد) دودھ دے کر نہ صرف آل پنجاب دودھ مقابلہ جیت لیا بلکہ سب سے زیادہ دودھ دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کی بھینس کے پاس تھا جس نے 24 گھنٹوں میں32 کلو دودھ دیا تھا۔
مستانی کے مالک حاجی افتخار باگڑی کا کہنا ہے کہ ان کی بھینس نے 37 کلو اور 50 گرام دودھ دے کر سب سے زیادہ دودھ دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اور دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالا کے نجی ہوٹل میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے والی بھینس کے اعزاز میں پاکستان بفیلو بریڈر ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بھینس کے مالک افتخار احمد باگڑی کو ایک لاکھ روپے انعام اور ٹرافی بھی دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.