News Views Events

چین-انگولا تعلقات کو جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان

0

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے انگولا کے صدر لورینسو کے ساتھ عظیم عوامی ہال میں ملاقات کی۔ دونوں سربراہان مملکت نے اعلان کیا کہ وہ چین-انگولا تعلقات کو جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اپ گریڈ کریں گے۔
چینی میڈیا کے مطابق 15 مارچ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں ، چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے انگولا کے صدر جواؤ لورینسو سے ملاقات کی۔
چینی صدر نےکہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک نےسفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس وقت چین اور انگولا کے تعلقات کی ترقی کی رفتار اچھی ہے، باہمی سیاسی اعتماد گہرا ہوا ہے اور عملی تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر لورینسو کے دورے سے چین اور انگولا کے تعلقات کی جامع اور مضبوط ترقی میں نئی جان پڑے گی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون میں نئی پیش رفت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.