News Views Events

سعودی سفارت خانے نے پاکستان میں رمضان افطار پروگرام کا آغاز کردیا

اسلام آباد میں اس پہلی افطاری کے بعد سفارت خانہ ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر یہ پروگرام جاری رکھے گا۔

0

اسلام آباد:سعودی سفارتخانے نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے فیصل مسجد میں پہلے افطار پروگرام کا اہتمام کرتے ہوئے پاکستان میں ” شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود افطار پروگرام“ کا آغاز کر دیا۔
رواں سال کا پہلا پروگرام اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد سے شروع ہوا جس میں سعودی سفارت خانے کے حکام اور سعودی دفاتر کے ڈائریکٹرز، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر، ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی، یونیورسٹی کے دیگر افسران اور جڑواں شہروں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اسلام آباد میں اس پہلی افطاری کے بعد سفارت خانہ ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر یہ پروگرام جاری رکھے گا۔ یہ پروگرام سعودی عرب کی اسلامی امور کی وزارت کے زیر اہتمام سفارت خانوں کے زریعے دنیا کے مختلف مسلم ممالک میں ہر سال ترتیب دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہر سال افطار پروگرام کا اہتمام برادر ملک کی ایک روایت بن چکی ہے۔
شہریوں نے فیصل مسجد میں افطاری کے شاندار انتظامات کو سراہا اور پاکستانی عوام کے لیے محبت بھائی چارے کے جزبے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں سعودی سفارت خانے کے عہدیداران، جامعہ کے عہدیداران اور پروگرام کے مہمانوں نے فیصل مسجد میں نماز مغرب ادا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.