News Views Events

ملک دشمن پی ٹی آئی، آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے پر تلی ہوئی ہے، عطا تارڑ

یہ وہ لوگ ہیں جو برانڈڈ جوتیاں اور برانڈڈ بیگ پہن کر پاکستان کے عوام کی امداد بند کرنے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں

0

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے، ملک دشمن جماعت کانام تحریک انصاف ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ شرپسند آئی ایم ایف سے کہہ رہے ہیں پاکستان سے معاہدہ نہ کیاجائے، بیرون ملک مقیم شرپسند عناصرپاک فوج کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم شرپسند عناصر نے امریکا میں پاکستان کیخلاف احتجاج کیا۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں مگر ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف پروگرام سبوتاژکرنے پرتلی ہے، سیاست ،سیاسی جماعتیں بعد میں اور ملک سب سے آگے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن جماعت نے 9 مئی کوحملے کیے، ملک دشمن جماعت نےشہداکی یادگاروں کومسمارکیا۔ مزید کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی، معیشت کی بحالی کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے مسائل کا جلد حل چاہتے ہیں، بلومبرگ جیسے عالمی ادارے وزیر خزانہ کے انتخاب کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں، 9 مئی میں ملوث ملک دشمن جماعت پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہمیشہ بیرونی و اندرونی خطرات سے بچایا،
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، ہم آج بھی میثاق معیشت کی بات کرتے ہیں،
ہمیں عوام نے ووٹ دے کر ایوان میں مسائل کے حل کے لئے بھیجا ہے، پاک فوج کے خلاف بیرون ملک شرپسند مظاہرے کرتے ہیں، شرپسند جماعت آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام سبوتاژ کرنے پر عمل پیرا ہے،
ایک جماعت آئی ایم ایف سے کہہ رہی ہے کہ اس کے سیاسی لیڈر کو رہا کیا جائے تو تب پاکستان کو امداد دی جائے،
ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر بیٹھ کر احتجاج کر رہی رہے ،
یہ وہ لوگ ہیں جو برانڈڈ جوتیاں اور برانڈڈ بیگ پہن کر پاکستان کے عوام کی امداد بند کرنے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں،
یہ وہ لوگ ہیں جن کا پاکستان کی مٹی سے کوئی تعلق نہیں،
یہ آئی ایم ایف کی ڈیل اس لئے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا خواب ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے،
انشاءاللہ پاکستان ترقی کرے گا، شرح نمو میں اضافہ ہوگا، یہ ملک آج شہیدوں، غازیوں اور سیاستدانوں کی قربانیوں سے قائم و دائم ہے،
ملک دشمن عناصر کی گھناؤنی سازشوں کا آئی ایم ایف ڈیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.