News Views Events

ترکیہ اور عراق نے کردستان ورکرز پارٹی کو سلامتی کےلئے خطرہ قرار دےدیا

0

ترکیہ کی نیوز ایجنسی اناطولیہ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور عراق نے دونوں ممالک کے سکیورٹی سربراہی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے ) کو عراق اور ترکیہ کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں عراق کے سیاسی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
دونوں فریقین نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فلسطین کے لیے اپنی حمایت کی تصدیق کی۔ اعلامیے میں ترکیہ اور عراق کے درمیان دو طرفہ اور علاقائی تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔
دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی، معیشت و تجارت، توانائی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے باقاعدہ رابطے کے لیے ایک طریقہ کار قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ مزید برآں، رمضان المبارک کے بعد ترک صدر ایردوان کے دورہ عراق کی تیاری جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.