News Views Events

پرویز الٰہی کا ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ

پرویز الٰہی گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے

0

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔
بدھ کے روز ای سی پی کی جانب سے ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے تحت 21 اپریل کو ملک بھر میں خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔
شیڈول کے بعد خبر سامنے آئی ہے کہ پرویز الٰہی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
پرویز الٰہی گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ پی پی 32 کی نشست مسلم لیگ ( ق ) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز چودھری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔
فیملی کے افراد نے پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات کر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات پر دستخط بھی کروا لیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.