سوئٹزرلینڈ سمیت چھ ممالک کے لیے چین کی ویزہ فری پالیسی فعال
چین نے سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، ہنگری، آسٹریا، بیلجیم اور لکسمبرگ سمیت چھ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا فری پالیسی کا نفاذ کیا ہے۔ متعلقہ انتظامات کے مطابق 14 مارچ سے 30 نومبر 2024 تک سوئٹزرلینڈ سمیت چھ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد پندرہ دن کے اندر کاروبار، سیاحت، خاندان اور دوستوں سے ملنے اور ٹرانزٹ کے لیے چین میں ویزا فری داخل ہو سکتے ہیں۔ مذکورہ بالا ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد جو ویزا استثنیٰ کی شرائط پر پورا نہیں اترتے، انہیں اب بھی آنے سے پہلے چین کے ویزے کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہے۔
مارچ کے اوائل تک چین نے 157 ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور 44 ممالک کے ساتھ ویزا کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے معاہدے یا انتظامات کیے ہیں۔